۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
بی بی سلیمہ

حوزہ/ اگر ہم امام رضا (ع) کی معنوی ، علمی اور سیاسی شخصیت کا مطالعہ کرتے ہیں تو امام رضا (ع) ایک امتیازی حیثیت کے حامل نظر آتے ہیں وہ اس طرح کہ آئمہ حقہ امامیہ میں حضرت امیر المومنین (ع) کی ظاہری خلافت کے بعد امام رضا (ع) ہی وہ فرد ہیں جنہوں نے اپنے دور امامت میں ولی عہدی کے منصب پر فائز ہوکر قرآنی آیات میں بیان کردہ شرائط کی تکمیل کے ساتھ انتظام مملکت میں اعانت کی عملی مثال قائم کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،گلگت/ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین گلگت بلتستان کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و سابق رُکن گلگت بلتستان اسمبلی محترمہ بی بی سلیمہ صاحبہ نے امام علی رضا علیہ سلام کی ولادت با سعادت کےپرمسرت موقع پر جاری تہنیتی پیغام میں کہا کہ11ذیقعدہ آمدِ نورِ امام رؤف ، ضامن آهو، کریم ابن کریم، ولی ابن ولی، شہنشاہ خراسان، امام علی ابن موسی الرضا علیهما السلام کے موقع پر تمام عالم اسلام بالخصوص امام زمانہ عج کی خدمت اقدس میں ھدیہ تبریک پیش کرتی ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم امام رضا (ع) کی معنوی ، علمی اور سیاسی شخصیت کا مطالعہ کرتے ہیں تو امام رضا (ع) ایک امتیازی حیثیت کے حامل نظر آتے ہیں وہ اس طرح کہ آئمہ حقہ امامیہ میں حضرت امیر المومنین (ع) کی ظاہری خلافت کے بعد امام رضا (ع) ہی وہ فرد ہیں جنہوں نے اپنے دور امامت میں ولی عہدی کے منصب پر فائز ہوکر قرآنی آیات میں بیان کردہ شرائط کی تکمیل کے ساتھ انتظام مملکت میں اعانت کی عملی مثال قائم کی اور بتایا کہ دین سیاست سے اور سیاست دین سے جدا نہیں بشرطیکہ یہ عمل احکام خداوندی کے تحت بجالایا جائے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .